دنیا
04 جنوری ، 2013

لندن: 8 گھنٹے کا آپریشن، فالج زدہ ہاتھ کی جگہ نیا ہاتھ لگا دیا گیا

لندن: 8 گھنٹے کا آپریشن، فالج زدہ ہاتھ کی جگہ نیا ہاتھ لگا دیا گیا

لندن…برطانیہ میں ڈاکٹروں نے 8 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد ایک شخص کے فالج زدہ ہاتھ کی جگہ نیا ہاتھ لگادیا۔ اپنی نوعیت کے اس پہلے آپریشن نے مفلوج لوگوں کے لیے امید کی کرن روشن کردی ہے۔یارک شائر سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ مارک کیحل کو گٹھیا کی وجہ سے ایک ہاتھ پر فالج ہو گیا تھا اور پانچ سال سے دایاں ہاتھ استعمال کرنے کے قابل نہیں تھا۔ کیحل کو ڈاکٹروں نے تین ماہ پہلے بتایا تھا کہ ایک ہاتھ کا ڈونر مل گیا ہے اور اس کا آپریشن ہوسکتا ہے۔27 دسمبر کو Leeds General Infirmaryاسپتال میں آٹھ گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد کیحل کا فالج زدہ ہاتھ بدل دیا گیا تھا۔آٹھ دن پہلے تک کیحل ایک فالج زدہ ہاتھ کے ساتھ زندگی گزار رہا تھا لیکن اب پانچ سال بعد پہلی بار اس کے ہاتھ کی انگلیوں میں حرکت شروع ہوگئی ہے،آپریشن کو کامیاب قرار دیا جارہا ہے،ایک اندازے کے مطابق آپریشن کی لاگت 10ہزار پاونڈ ہے۔

مزید خبریں :