Time 31 جولائی ، 2023
پاکستان

باجوڑ میں جے یو آئی جلسے کے دوران خودکش دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی

گزشتہ روز  خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے جلسے کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

گزشتہ روز باجوڑ میں جے یو آئی کے جلسے کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں 54 افراد شہید اور 83 زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی سی ڈی ڈی شوکت عباس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں تقریباً 10 سے 12 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، جائے وقوعہ سے بہت سارے شواہد ملے ہیں، ابتدائی انکوائری میں ملزمان تک تقریباً پہنچ چکے ہیں، فرانزک رپورٹس کا انتظار ہے۔

اب گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جو جلسے میں ہی موجود افراد نے اپنے موبائل فونز سے بنائی ہے۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب جے یو آئی رہنما اسٹیج پر تقریر کر رہے تھے اور  عوام کو جوش دلوانے کے لیے نعرے بھی لگوا رہے ہیں۔

مزید خبریں :