Time 01 اگست ، 2023
کھیل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا ستمبر کی فیفا ونڈو میں انٹرنیشنل فرینڈلی نہ کھیلنے پر غور

اے ایف سی انڈر 23 کوالیفائیرز کی وجہ سے پاکستان فیفا ونڈو میں انٹرنیشنل فرینڈلی نہیں کھیل پائے گا: ذرائع__فوٹو: فائل
 اے ایف سی انڈر 23 کوالیفائیرز کی وجہ سے پاکستان فیفا ونڈو میں انٹرنیشنل فرینڈلی نہیں کھیل پائے گا: ذرائع__فوٹو: فائل

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) ستمبر کی فیفا ونڈو میں انٹرنیشنل فرینڈلی نہ کھیلنے پر غور  کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کا فوکس انڈر 23 اسکواڈ پر رہے گا، اے ایف سی انڈر 23 کوالیفائیرز کی وجہ سے پاکستان فیفا ونڈو میں انٹرنیشنل فرینڈلی نہیں کھیل پائے گا۔

پاکستان 6 سے 12 ستمبر کے دوران بحرین میں اے ایف سی انڈر 23 کوالیفائیرز میں حصہ لے گا، کوالیفائیرز میں پاکستان بحرین، فلسطین اور جاپان سے کھیلے گا۔

اس سال ستمبر کی فیفا ونڈو 4 سے 12 ستمبر کے درمیان ہے، قومی سینئر ٹیم کے اکثر پلیئرز انڈر 23 ایج گروپ میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے ورلڈ کپ کوالیفائیرز کیلئے سینئر ٹیم کو ٹیم کو جلد جمع کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو اکتوبر میں کمبوڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچ کھیلنے ہیں۔

مزید خبریں :