پاکستان
04 جنوری ، 2013

طاہر القادری کی باتوں کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا، غلام احمد بلور

طاہر القادری کی باتوں کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا، غلام احمد بلور

پشاور … عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ انتخابات سر پر ہیں، ملک طاہر القادری کی باتوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پشاور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ طاہر القادری کے آگے اور پیچھے کون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ایسی باتوں کا نہیں ہے، الیکشن قریب ہیں، طاہر القادری کی باتوں کا اثر ملک و قوم پر اچھا نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :