دنیا
04 جنوری ، 2013

امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن آئندہ ہفتے دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لیں گی

امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن آئندہ ہفتے دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لیں گی

واشنگٹن … امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اگلے ہفتے سے اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں گی۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کو بدھ کی شام نیویارک اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن ابھی اپنے گھر پر آرام کررہی ہیں اور آئندہ ہفتے وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی، ہلیری کلنٹن سر میں خون جم جانے کی وجہ سے نیویارک کے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ ہلیری کی واپسی کے بعد ان کا عہدہ ممکنہ طور پرمختصر مدت کیلئے ہوگا کیونکہ امریکی انتظامیہ نے وزارت خارجہ کیلئے جان کیری کا انتخاب کرلیا ہے اور آئندہ چند روز میں ان کی باضابطہ نامزدگی کا امکان ہے۔

مزید خبریں :