04 جنوری ، 2013
کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے عیسیٰ نگری میں کا رپر فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ہوگئے ، مقتولین کی شناخت اختر حسین، تنویر الرحمان اور سید مصطفی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بلدیہ ٹاوٴن نمبر 4 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، لاش کو کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب ناظم آباد انو بھائی پارک کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے جس کو بہیمانہ طریقے سے قتل کر نے بعد 3 بوریوں میں ڈال کر پھینکا گیا۔ نیٹی جیٹی پل سے ایک شخص کی بوری میں بند لاش ملی جسے اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ شیر شاہ کے علاقے شاہین ہوٹل کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔