04 جنوری ، 2013
لاہور … سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال پر لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالے ڈاکٹروں کے لائسنس منسوخ کئے جائیں اور ہڑتالی ڈاکٹروں کیخلاف توہین عدالت کی سخت کارروائی کی جائے۔ یہ بھی استدعا کی گئی کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت کی جائے کہ وہ مریضوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں۔ کیس کی سماعت 7 جنوری کوہوگی۔