پاکستان
04 جنوری ، 2013

پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں صفائی کا جدید نظام لایا جارہا ہے، شہباز شریف

پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں صفائی کا جدید نظام لایا جارہا ہے، شہباز شریف

لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہورکے بعد پنجاب کے 5 بڑے شہروں راولپنڈی ،فیصل آباد،گوجرانوالہ،ملتان اور سیالکوٹ میں صفائی کا جدیدنظام مرحلہ وار لایا جارہا ہے۔ لاہور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا نیا ڈیزائن تیار کر لیا گیا ہے، پانچوں شہروں میں اسی طرز پر کمپنیاں بنائی جائیں، ادارہ جاتی شارٹ اور لانگ ٹرم انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کیلئے پانچوں اضلاع میں جگہیں بنائی جائیں گی، تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔

مزید خبریں :