02 اگست ، 2023
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پولیو ویکسی نیشن کارڈ کی شرط عائد کرنے کی تردید کردی۔
اعلامیے کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پولیو ویکسی نینش کارڈ کی کوئی شرط عائد نہیں کی لہٰذا عوام پولیو کارڈ حاصل کرنےکیلئے کسی بھی آن لائن پیشکش پر توجہ نہ دیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خود کو آن لائن نمائندہ ظاہر کرنے والوں کو مسافر نظرانداز کردیں۔
اعلامیے کے مطابق زیرگردش لیٹر اسلام آباد ائیرپورٹ کی اندرونی خط و کتابت تھی جو منسوخ ہوچکا اور زیرگردش لیٹر کسی بھی طرح پولیو سے متعلق ٹریول ایڈوائزری نہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسافرائیرلائن سے سفرپر جانے والے ملک کی ہیلتھ پالیسی بالخصوص پولیو ویکسی نیشن پالیسی پوچھیں۔