03 اگست ، 2023
عدالتی حکم کے مطابق بھارتی شہر وارانسی میں گیانواپی مسجد کے احاطےکا سائنسی بنیاد پر سروے جاری رہےگا۔
الہ آبادہائی کورٹ نے ضلعی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کو وارانسی میں گیانواپی مسجد کمپلیکس کا سروے کرنے کی اجازت دے دی۔
الہ آباد ہائی کورٹ نے 27 جولائی کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، تاہم اب آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مسلم پرسنل لاء بورڈ کا کہنا ہے کہ گیانواپی مسجد 600 سال پرانی ہے یہاں 600 سالوں سے مسلمان نماز ادا کرتے آرہے ہیں۔
خیال رہے کہ انتہا پسند ہندؤوں نے گیانواپی مسجد کے احاطے میں ہندو نشانات ہٹائے جانے کادعویٰ کررکھا ہے اور اس کے سائنسی تجزیے کا مطالبہ کیا ہے۔