04 اگست ، 2023
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انسداد دہشتگردی عدالت نے شہریار آفریدی کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے ایس ایس پی آپریشنز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا۔
شہریار آفریدی کے وکیل اشتیاق چوہدری نے کہا کہ شہریار آفریدی اے ٹی سی سے وکلا کے ہمراہ باہر آئے تو پولیس نے پھر دھاوا بول دیا، شہریار آفریدی اور ان کے وکلا نے اے ٹی سی میں پناہ لی ہوئی ہے۔
بعد ازاں شہریار آفریدی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، شہریار آفریدی کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے 16 ایم پی او آرڈرکے تحت دوبارہ گرفتار کیا گیا، گرفتاری کے بعد شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔