04 اگست ، 2023
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا رجحان ملا جلا رہا۔
100 انڈیکس 25 پوائنٹس کم ہوکر 48 ہزار 585 پر بند ہوا ہے۔ معاشی تجزیہ نگار سمیع اللہ طارق کے مطابق 6 سال بعد 49 ہزار ہونے کے دوسرے روز مارکیٹ نے کریکشن کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کاروں نے اپنے پورٹ فولیو ایڈجسٹ کیے ہیں۔ مارکیٹ بڑھ رہی تھی تو شیئرز کا لین دین زیادہ تھا آج کریکشن کرتے ہوئے کاروباری حجم کم ہوئے ہیں اسے بازار تیز رہنے کا اشارہ کہا جاسکتا ہے۔
بازار میں آج 33 کروڑ 11 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12 ارب 50 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 19 کروڑ روپے بڑھی ہے اور مارکیٹ بند ہونے پر 7 ہزار 290 ارب روپے ہے۔
سمیع اللہ طارق کا کہنا ہے کہ ختم ہوئے ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 191 ارب روپے بڑھی ہے، مارکیٹ مثبت رجحان پر بند ہوئی ہے۔