Time 05 اگست ، 2023
انٹرٹینمنٹ

تصاویر: کبھی خوشی کبھی غم میں چھوٹی کرینہ کپور بننے والی اداکارہ کی منگنی ہوگئی

مالویکا راج نے فلم میں کرینہ کپور کے بچپن کا کردار نبھایا تھا اور فلم میں ان کا نام پوجا تھا جو کہ کاجل کی چھوٹی بہن تھیں/ فائل فوٹو
مالویکا راج نے فلم میں کرینہ کپور کے بچپن کا کردار نبھایا تھا اور فلم میں ان کا نام 'پوجا' تھا جو کہ کاجل کی چھوٹی بہن تھیں/ فائل فوٹو

دسمبر 2001 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ کی بلاک بسٹر سدا بہار فلم کبھی خوشی کبھی غم کی چائلد آرٹسٹ کی منگنی ہوگئی۔

مالویکا راج نے فلم میں کرینہ کپور کے بچپن کا کردار  نبھایا تھا اور فلم میں ان کا نام 'پوجا' تھا جو کہ کاجل کی چھوٹی بہن تھیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 29 سالہ مالویکا نے کاروباری شخصیت پرانو بگا سے منگنی کی جس کی خوبصورت تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

مالویکا اور پرانو کی منگنی کپادوکیا ترکی میں ہوئی جو اب سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں۔

دونوں نے منگنی پر سفید رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا، مالویکا نے سفید میکسی پہنی جب کہ پرانو نے سفید پینٹ کے ساتھ سفید شرٹ منتخب کی۔

واضح رہے کہ 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم کبھی خوشی کبھی غم میں امیتابھ بچن، جیا بچن، شاہ رخ خان، کاجل، ہریتھک روشن، کرینہ کپور اور جانی لیور تھے۔

اس کے علاوہ چائلڈ آرٹسٹ میں جبران خان (فلم میں شاہ رخ خان کا بیٹا)، مالویکا راج اور کاوش ماجومدار (ہریتھک روشن کا بچپن اور شاہ رخ کا چھوٹا بھائی) تھے۔

مزید خبریں :