Time 06 جنوری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

ہنسیکا کی وجہ سے گھر اور صحت خراب ہوگئی، معروف بھارتی اداکارہ نے کیس کردیا

ہنسیکا کی وجہ سے گھر اور صحت خراب ہوگئی، معروف بھارتی اداکارہ نے کیس کردیا
مسکان نینسی اور اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کے بھائی کے درمیان 2020 میں شادی ہوئی تھی— فوٹو:فائل

بھارت کی ٹی وی کی مشہور اداکار مسکان نینسی نے اپنی نند ہنیسکا موٹوانی، ساس اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسکان نینسی اور اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کے بھائی کے درمیان 2020 میں شادی ہوئی تھی لیکن دو سال بعد ہی دونوں الگ ہوگئے تھے۔

اب اداکارہ مسکان نینسی نے ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں شوہر، ساس اور نند ہنسیکا کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ شادی کے بعد ساس اور نند نے زندگی میں مداخلت شروع کردی تھی جس کے باعث شوہر بھی تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ اس کے علاوہ ساس اور نند مہنگے تحائف اور پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے تھے اور مطالبات پورے نہ کرنے پر تنگ کیا جاتا تھا، اس دوران ڈپریشن ہوگیا اور لقوے (بیلز پالسی) کا شکار ہوگئیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

خیال رہے کہ مسکان نینسی جمیز بھارت ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ ہیں اور انہوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں تھوڑی خوشی تھوڑے غم، ماتا کی چوکی سمیت دیگر ڈرامہ سیریل شامل ہیں۔

ہنسیکا موٹوانی بھی ٹی وی اور فلموں کی معروف اداکارہ ہیں، انہوں نے 2001 میں ڈراموں اور 2003 میں بطور چائلڈ اداکارہ کیرئیر کا آغاز کیا، اس کے بعد اب وہ کئی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔


مزید خبریں :