پاکستان
05 جنوری ، 2013

ٹیکس قوانین ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی تجاویز کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد…سینیٹ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی تجاویز کی کثرت رائے سے منظوری دے کر قومی اسمبلی کو بھجوا دی ہیں، مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق نے بھی بل کی مخالفت کی ہے، وزیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ بل سے اضافی 108 ارب روپے ملیں گے۔ ٹیکس قوانین بل پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی تو قائد حزب اختلاف اسحاق ڈار نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس معافی کی اسکیم نہیں ہونی چاہئے، نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ کالے دھن کو سفید کرنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن مزید کالے دھن میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے، ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ قوانین بنانے والوں کو قوانین توڑنے نہیں چاہئیں، مسلم لیگ ق کی جانب سے مشاہد حسین سید نے بھی بل کی مخالفت کی، ایوان نے سفارشات کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ملک میں 29 لاکھ امیر تین لوگ ہیں، 8 لاکھ ٹیکس دیتے ہیں، بل کا مقصد امیروں پر گرفت کو مضبوط کرنا ہے، ایف بی آر کو لوگوں کو ہراساں کرنے نہیں دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ تنخواہیں لیتے ہیں تو قانون سازی بھی کرنی چاہئے، ٹیکس قوانین بل کی سفارشات کی منظوری کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا، اجلاس صرف دو روز جاری رہا۔

مزید خبریں :