05 جنوری ، 2013
پشاور.... خیبر پختونخوا اسمبلی میں ڈاکٹرطاہر القادری کے خلاف قرار داد مذمت جمع کرائی گئی ہے۔ قراردادمیں الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تیاری جاری رکھنے کامطالبہ کیاگیاہے۔قراردادمسلم لیگ (ن) کے جاویدعباسی نے جمع کرائی۔قراردادمیں کہاگیاہے کہ کچھ قوتیں ملک میں جمہوریت کی بساط لپیٹناچاہتی ہیں اور انتخابی اصلاحات کا مطالبہ اس لئے کیا جا رہا ہے جس سے انتخابات ملتوی کرنے کا جواز پیدا کیا جا سکے۔قراردادکے مطابق ایسے عناصرکو معلوم ہے کہ انتخابات میں عوام انہیں مسترد کر دیں گے۔قراردادمیں مطالبہ کیاگیاکہ الیکشن کمیشن بلا خوف و خطر انتخابات کی تیاری جاری رکھے۔