Time 08 اگست ، 2023
پاکستان

بھارت سے پاکستان آنیوالی انجو کے ویزے میں ایک سال کی توسیع

شادی کے بعد اب فاطمہ کے ویزے میں مزید ایک سال کی توسیع ہوئی ہے: نصراللہ/ فوٹو سوشل میڈیا
شادی کے بعد اب فاطمہ کے ویزے میں مزید ایک سال کی توسیع ہوئی ہے: نصراللہ/ فوٹو سوشل میڈیا

پشاور: بھارت سے  پاکستان آنےوالی خاتون انجو (فاطمہ) کے ویزے میں ایک  سال کی توسیع  کردی گئی۔

فاطمہ کے شوہر اور ضلع دیربالا کے رہائشی نصراللہ اپنے بیان میں بتایا کہ پچھلی دفعہ فاطمہ کے ویزے میں 2 ماہ کی توسیع کی گئی تھی، شادی کے بعد اب فاطمہ کے ویزے میں مزید ایک سال کی توسیع ہوئی ہے۔

نصراللہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے مانگی گئی دستاویزات فراہم کردی  ہیں، پاکستان کے تمام ادارے اور محکمے بھرپور انداز میں تعاون کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی خاتون انجو 22 جولائی کو خیبرپختونخواکے ضلع دیر بالا پہنچی تھی، دیر  بالا  کے رہائشی نصراللہ اوربھارتی خاتون انجوکی سوشل میڈیا پردوستی ہوئی تھی، 

بھارت سے آئی خاتون انجو نے دیر بالا میں پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے نکاح کیاہے۔ 

مالاکنڈ ڈویژن کے ڈی آئی جی ناصر محموددستی نے انجو اور نصراللہ کے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بھارتی خاتون نے اسلام قبول کر کے اپنا نام فاطمہ رکھا ہے۔


مزید خبریں :