Time 09 اگست ، 2023
کاروبار

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کردی

بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے: نیپرا/ فائل فوٹو
بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے: نیپرا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 31 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیپرا کےمطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق نیپرا کے جون کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 26جولائی کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نیپرا کا کہنا ہےکہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق اگست کے مہینے کے بل پر ہوگا۔

مزید خبریں :