دنیا
05 جنوری ، 2013

زیادتی کی شکار لڑکی کے دوست کا انٹرویو، بھارتی نیوز چینل کیخلاف مقدمہ

زیادتی کی شکار لڑکی کے دوست کا انٹرویو، بھارتی نیوز چینل کیخلاف مقدمہ

نئی دہلی … نئی دہلی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ والی لڑکی کے دوست کا انٹرویو نشر کرنے پر پولیس نے نیوز چینل کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔ بھارتی پولیس کے ترجمان راجن بھگت کے مطابق بھارتی قانون زیادتی کے شکار فرد یا اس کے خاندان کی اجازت کے بغیر اس کی شناخت ظاہر کرنے کو منع کرتا ہے۔ مذکورہ چینل نے اس قانون کی دفعہ 288 ۔A کی خلاف ورزی کی ہے۔ انٹرویو میں زیادتی کا شکار طالبہ کے ساتھی نے 16 دسمبر کی رات ہونے والے واقعے کی تفصیلات بتائی تھیں اور پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ وہ جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی تھی۔

مزید خبریں :