Time 13 اگست ، 2023
پاکستان

کراچی میں تیز ہوائیں، آئندہ 24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا امکان

شہر قائد میں جنوب مغرب سے ہوائیں 15 سے25 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچلتی رہیں گی: محکمہ موسمیات__فوٹو: فائل
شہر قائد میں جنوب مغرب سے ہوائیں 15 سے25 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچلتی رہیں گی: محکمہ موسمیات__فوٹو: فائل

کراچی: شہر بھر میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع مکمل ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا بھی امکان ہے، کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔

شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، اس وقت شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 81فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جنوب مغرب سے ہوائیں 15 سے25 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچلتی رہیں گی۔

دوسری جانب آج سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔

مزید خبریں :