Time 13 اگست ، 2023
پاکستان

ویڈیو: اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نئے رن وے پر آپریشنز کا آغاز ہو گیا

سول ایویشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے قراقرم ریجن کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان وادی میں پرواز کرتے ہوئے اسکردو انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے نئے رن وے پر آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا۔

سی اے اے ہیڈ کوارٹرزکی جانب سے اسکردو کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نئے رن وے 14R/32L کے آپریشن ہونے کے حوالے سے ناٹم بھی جاری کردیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسکردو کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نئے رن وے 14R/32L کے آپریشن ہونے کے حوالے سے ناٹم بھی جاری کردیا — فوٹو: سی اے اے
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسکردو کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نئے رن وے 14R/32L کے آپریشن ہونے کے حوالے سے ناٹم بھی جاری کردیا — فوٹو: سی اے اے 

اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے رن وے پر پہلی لینڈنگ نجی ایرلائن ایر بلو کے ائیر بس اے 320 طیارے نے کی۔

سی اے اے کے مطابق اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نئے رن وے پر افتتاحی پرواز نے 8 بج کر 51 منٹ پر کامیابی سے لینڈ کیا۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کل پہلی بین الاقوامی پرواز کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

مزید خبریں :