Time 13 اگست ، 2023
پاکستان

نامزد نگران وزیراعظم کا قریبی رفقا کے اعزاز میں عشائیہ

انوار الحق کاکڑ ملک کے آٹھویں نگران وزیراعظم کا حلف کل اٹھائیں گے، حلف برداری کے بعد نگران کابینہ کا فیصلہ کیا جائے گا— فوٹو: رپورٹر
انوار الحق کاکڑ ملک کے آٹھویں نگران وزیراعظم کا حلف کل اٹھائیں گے، حلف برداری کے بعد نگران کابینہ کا فیصلہ کیا جائے گا— فوٹو: رپورٹر

نامزد نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ  نے اسلام آباد میں قریبی رفقا کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے۔

اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس میں منعقد عشائیے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ عشائیے میں سینیٹر سرفرازبگٹی سمیت بلوچستان کے سینیٹرز اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے نگران وزیراعظم کیلئے سینیٹر انوارالحق کے نام پر اتفاق کیا تھا جس کی منظوری صدر مملکت نے بھی دے دی ہے۔

انوار الحق کاکڑ ملک کے آٹھویں نگران وزیراعظم کا حلف کل اٹھائیں گے، حلف برداری کے بعد نگران کابینہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :