05 جنوری ، 2013
نیویارک … امریکا کی ریاست الاسکا کو 7.7 شدت کے زلزلے نے لرزا کے رکھ دیا، سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی۔ امریکا کی ساحلی ریاست الاسکا میں 7.7 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز الاسکا میں 102 کلومیٹر Craig کے مغرب میں تھا۔ زلزلہ امریکی وقت کے مطابق 8 بج کر 58 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی۔ پیسفک سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ سونامی کا امکان نہیں ہے، لیکن مقامی طور پر الاسکا کے شہریوں کیلئے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ زلزلے سے کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔