پاکستان
05 جنوری ، 2013

صحیح تفتیش ہوتی تو کھانسی سیرپ سے مزید ہلاکتیں نہ ہوتیں، شہباز شریف

صحیح تفتیش ہوتی تو کھانسی سیرپ سے مزید ہلاکتیں نہ ہوتیں، شہباز شریف

لاہور … پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور میں سیرپ سے اموات کی متعلقہ حکام صحیح تفتیش کرتے تو گوجرانوالہ میں مزید ہلاکتیں نہ ہوتیں۔ کھانسی سیرپ سے اموات سے پیداشدہ صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کی ٹیسٹنگ کا موٴثر میکنزم ضروری ہے، سیرپ کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بیرون ملک بھجوائے گئے ہیں ، رپورٹ سے ذمہ داروں کا تعین ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ صوبے بھر کی مارکیٹوں سے سیرپ کا تمام اسٹاک اور خام مال ضبط کرلیا گیا ہے۔ شہباز شریف نے نے پی آئی سی ادویات کیس سے متعلق فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی۔

مزید خبریں :