Time 15 اگست ، 2023
پاکستان

نواز شریف ستمبر میں واپس آ رہے ہیں: جاوید لطیف

نواز شریف کوپاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کی سزا ملی، ان کا سی پیک کاعظیم تحفہ عالمی قوتوں کو ناگوارگزرا: لیگی رہنما کا ریلی سے خطاب__فوٹو: فائل
نواز شریف کوپاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کی سزا ملی، ان کا سی پیک کاعظیم تحفہ عالمی قوتوں کو ناگوارگزرا: لیگی رہنما کا ریلی سے خطاب__فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہےکہ نواز شریف ستمبر میں واپس آ رہے ہیں اورقوم انہیں چوتھی بار وزیراعظم بنائےگی۔

میاں جاوید لطیف کی زیرِ قیادت یوم آزادی کےموقع پر شیخوپورہ میں ریلی نکالی گئی، اس موقع پر خطاب میں میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹوکو بھی عالمی سازش کےذریعے اقتدار سے اتارکر ماراگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کوپاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کی سزا ملی، ان کا سی پیک کاعظیم تحفہ عالمی قوتوں کو ناگوارگزرا، عالمی سازش اب بھی جاری ہے لیکن نواز شریف کے راستے میں اب کوئی بارودی سرنگ برداشت نہیں کریں گے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ فتنہ خان کوبچانےکےلیے پاکستان مخالف قوتیں منصوبہ بندی کررہی ہیں، اگر ہم اپنی سیاست قربان نہ کرتے تو آئین، جمہوریت اور ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچادیاجاتا۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ شخصیات ریاست پرقربان ہوں گی مگر ریاست کو شخصیات پرقربان نہیں ہونے دیں گے، شہیدوں اورغازیوں کی قربانیوں کے ثمرات ریاست کو ملنےچاہئیں۔

دوسری جانب سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ جب تک رسک زیرو نہیں ہوجائے گا ہم نواز شریف کی واپسی کا رسک نہیں لے سکتے۔

مزید خبریں :