پاکستان
05 جنوری ، 2013

پی آئی اے بحران ، قابو پانے کیلئے منصوبے پر عمل کررہے ہیں، سیکریٹری دفاع

پی آئی اے بحران ، قابو پانے کیلئے منصوبے پر عمل کررہے ہیں، سیکریٹری دفاع

کراچی … سیکریٹری دفاع اور چیئرمین پی آئی اے لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات تیزی سے بہتر ہورہے ہیں اور 2014ء تک یہ مضبوط ہوجائیں گے جبکہ پی آئی اے کے بحران پر قابو پانے کیلئے منصوبے پر مرحلہ وار عمل کررہے ہیں۔ پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل آصف یاسین ملک نے کہا کہ پشاور ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملہ ہماری صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے تھا اس کا ہم نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سرحد پار سے آرہے ہیں اور ہمارے کچھ شہریوں کو بھی انہوں نے خرید لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل تک لیز پر لئے گئے 5 طیارے پی آئی اے کو مل جائیں گے، ملکی ایئرپورٹس کی سیکیورٹی کیلئے نئے جدید آلات اور ہتھیاروں کی خریداری کی منظوری جلد وزیر اعظم سے مل جائے گی۔ جنرل آصف یاسین ملک نے کہا کہ پاک افغان تعلقات بہتری کی جانب ہیں۔

مزید خبریں :