15 اگست ، 2023
کراچی: نارتھ ناظم آباد کے نجی اسپتال کے بیت الخلا سے 2 نومولود کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاع سے پتا چلا ہے کہ 2 خواتین اسپتال آئیں اور الٹراساؤنڈ کروایا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ لیب رپورٹ میں ایک خاتون کو جڑواں بچوں کے بارے میں بتایا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہےکہ خواتین طبی معائنہ کروانے آئی تھیں، مبینہ طور پر خواتین دونوں بچوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوئیں، دونوں خواتین کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔