پاکستان
05 جنوری ، 2013

کرپشن بڑا مسئلہ ہے، حکمران قانون پر عملدرآمد یقینی بنائیں، جسٹس دوست

کرپشن بڑا مسئلہ ہے، حکمران قانون پر عملدرآمد یقینی بنائیں، جسٹس دوست

پشاور … پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہاہے کہ کرپشن اس وقت ملک کا سب سے بڑامسئلہ ہے، حکمران قانون پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ پشاور ہائیکورٹ کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس دوست محمد خان کا کہناتھا کہ ریاست کے تمام ادارے زنگ آلود ہوچکے ہیں، کرپشن، اقربا پروری اور سیاسی بھرتیاں عروج پر ہیں اور قومی دولت کا ضیاع روز کا معمول بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب دیگر ریاستی ادارے مفلوج ہوجائیں تو کوئی ایک ادارہ سارا بوجھ نہیں اٹھاسکتا۔ ان کا کہناتھا کہ عدلیہ کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں جنہیں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہوجائے ہم اپنا کام نہیں چھوڑیں گے۔ ان کہناتھا کہ ہم زلزلے اورسیلاب سے سرخرو ہوئے ہیں اور دہشت گردی سے نجات حاصل کرنے میں بھی سرخرو ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :