پاکستان
05 جنوری ، 2013

پیپلزپارٹی سے کوئی جماعت اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی، شرجیل میمن

پیپلزپارٹی سے کوئی جماعت اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی، شرجیل میمن

کراچی … وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے کوئی جماعت اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی۔ یہ بات انہوں نے پیپلزمیڈیا سیل کراچی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 85 ویں سالگرہ کے موقعے پر کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو شکست دینے کیلئے یک نکاتی ایجنڈے پر اتحاد بن رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی جماعت پیپلزپارٹی کا اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی۔ اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے کہا کہ طاہر القادری پر مشرف کا سایہ ہو سکتا ہے، وہ جو باتیں کر رہے ہیں یہی زبان جنرل ضیاء الحق اور پرویز مشرف نے بھی استعمال کی تھی۔

مزید خبریں :