05 جنوری ، 2013
کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کے 2 کارکنوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سخی حسن میں واقع پیٹرول پمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، مقتول پیٹرول پمپ سے متصل پنکچر کی دکان پر کام کرتا تھا۔ نیو کراچی کے علاقے سیکٹر 5 جے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، مقتولین کی شناخت عبدالرزاق اور محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان سنی تحریک کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد ان کے کارکن تھے۔ جبکہ بنارس کے علاقے ولیکا میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔