05 جنوری ، 2013
نیویارک … پاکستان اور بھارت کے درمیان کل کھیلا جانے والا تیسرا ون ڈے میچ پولیو کے خلاف مہم سے منسوب کردیا گیا، میچ کا ٹائٹل ”بال آوٴٹ پولیو“ ہوگا۔ اقوام متحدہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق کل کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی انسداد پولیو کے بیجز لگائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب میں پاکستانی کھلاڑیوں یونس خان اور عمران فرحت نے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔