05 جنوری ، 2013
کوئٹہ … بولان میں ریلوے اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کردی، ملزمان اور ایف سی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں ریلوے اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کردی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس راولپنڈی سے کوئٹہ آرہی تھی ۔