پاکستان
05 جنوری ، 2013

ایم کیو ایم کو حکومت گراوٴ مارچ کا حصہ نہیں بننا چاہئے، سید نوید قمر

 ایم کیو ایم کو حکومت گراوٴ مارچ کا حصہ نہیں بننا چاہئے، سید نوید قمر

ٹنڈو محمد خان … وفاقی وزیر دفاع سید نوید قمر نے کہا ہے کہ طاہر القادری پہلے بھی سیاست اور الیکشن کے میدان میں رہے ہیں اور مایوس ہو کر چلے گئے ، ان کے لانگ مارچ میں (ق) لیگ نے شامل ہونے کا ابھی کوئی اعلان نہیں کیا، ایم کیو ایم کو حکومت گراوٴ مارچ کا حصہ نہیں بننا چاہئے۔ ٹنڈو محمد خان پیپلزپارٹی ضلع کی جانب سے پیپلزپارٹی ذولفقار علی بھٹو کی 85ویں سالگر ہ کی تقریب پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید نوید قمر متحدہ قومی موومنٹ حکومت میں ہے اور اْسے حکومت گراوٴ مارچ کا حصہ نہیں بننا چاہئے۔ انہوں نے کہ مزید کہا کہ جنرل الیکشن کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ کس کے ساتھ اتحاد بنایا جائے۔

مزید خبریں :