05 جنوری ، 2013
کراچی … لاہور میں کراچی پولیس نے نوجوان شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے ہمراہ ڈیفنس میں چھاپہ مارا، ڈیفنس کے ڈبل اے بلاک میں شاہ رخ جتوئی کے والد سکندر جتوئی کے گھر سے کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔پولیس ذارئع کے مطابق گھر میں ملازمین کے علاوہ کوئی نہ مل سکا جس کے بعد کراچی پولیس خالی ہاتھ واپس لوٹ گئی۔ مقتول شاہ زیب کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سپریم کورٹ نے کراچی پولیس کو احکامات دے رکھے ہیں جس پر انہوں نے لاہور میں ان کے گھر چھاپہ مارا۔