پاکستان
05 جنوری ، 2013

ملک میں موجودہ جمہوری نظام وکلاء کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ،چیف جسٹس

 ملک میں موجودہ جمہوری نظام وکلاء کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ،چیف جسٹس

اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان، جسٹس افتخارمحمد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ جمہوری نظام وکلاء کی جدوجہد کا نتیجہ ہے جس کے باعث پاکستان میں تبدیلی آئی ہے،تبدیلی کے سبب ہی ملک میں اسمبلیاں کام کررہی ہیں۔ایوان اقبال میں ڈسٹرکٹ بار کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے چیف جسٹس نے کہا کہ تبدیلی کے باعث ملک میں جمہوریت چل رہی ہے،وکلا تحریک کی اہمیت کو معاشرے، میڈیا اوراسمبلی نے بھی تسلیم کیا۔عدلیہ کی بحالی کی تحریک کو دنیا بھر میں سراہا گیا اور ایک آمر کو اقتدار چھوڑنا پڑا۔

مزید خبریں :