پاکستان
05 جنوری ، 2013

پشاور: بشیر احمد بلور پر خود کش حملے کا ایک اور زخمی چل بسا

پشاور… سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور پر خود کش حملے کا ایک اور زخمی چل بسا، جس کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی ہے۔پشاور میں ڈھکی منور شاہ خود کش حملے میں جاں بحق ملک رضوان کی نماز جنازہ ڈبگری کی مقامی جنازہ گاہ میں ادا کر دی گئی ہے۔ملک رضوان گزشتہ سال 22 دسمبرکو سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور پر خود کش حملے میں سر پر شدید زخم آنے کی وجہ سے کئی روز تک لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج رہے۔ تاہم ہفتے کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ نماز جنازہ میں تاجر رہ نماؤں کے علاوہ رشتہ داروں اور دوست احباب کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ملک رضوان کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔ ملک رضوان کی موت کے بعد ڈھکی منور شاہ خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دس ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں