پاکستان
05 جنوری ، 2013

بلاول ہاوٴس میں ذوالفقار علی بھٹو کی 85 ویں سالگرہ منائی گئی

 بلاول ہاوٴس میں ذوالفقار علی بھٹو کی 85 ویں سالگرہ منائی گئی

کراچی…سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 85 ویں سالگرہ کے موقع پر بلاول ہاوٴس سے متصل میدان میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔سالگرہ کے موقع پر بلاول ہاوٴس کراچی کا احاطہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عام افراد کیلئے کھول دیا گیا۔ اس موقع پر بلاول ہاوٴس سے متصل ہیلی پیڈ پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، فاتحہ کے بعد ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر خطاب میں پیپلز پارٹی کے رہ نماوٴ ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر کاربند ہے اور شہید بینظیر بھٹو کا پروگرام لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔

مزید خبریں :