پاکستان
05 جنوری ، 2013

خوردنی تیل کی پیدا وار کیلئے خیبر پختونخوا حکومت زیتون کے درخت لگائیگی

پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت ارباب محمد ایوب نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو خوردنی تیل کی پیدوار میں خودکفیل بنانے کے لیے صوبائی حکومت اعلی کوالٹی کے ہائی بریڈ زیتون کے چا لیس لاکھ پودے لگانے کے منصوبے پر کام جاری کر رہی ہے۔ پشاورمیں ایک تقریب سے خطاب میں ارباب ایوب نے کہا کہ خیبر پختونخواحکومت نے اٹلی سے زیتون کے سولہ ہزار پودے درآمد کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں زیتون کے چا لیس لاکھ پو دے لگا ئے جائیں گے۔ انکا کہنا تھا ملک میں خوردنی تیل کی قلت کی وجہ سے ہر سال دو سو سے تین سو بلین ڈالر تک خوردنی تیل درآمد کیا جا تا ہے۔

مزید خبریں :