Time 17 اگست ، 2023
پاکستان

لاہور: کمسن بچے نے چچا کا کیس لڑنے کیلئے وکیل کو فیس میں مرغا دیدیا

فوٹو جیو نیوز
فوٹو جیو نیوز

لاہور میں ایک کمسن بچے نے چچا کا کیس لڑنے کے لیے وکیل کو فیس میں مرغا دے دیا۔

وکیل ملک پرویز کا کہنا ہے کہ بچے کے پاس فیس دینے کے لیے پیسے نہیں تھے، بچے نے چچا کی ضمانت کے لیے فیس میں پالتو مرغا دیا۔

کمسن بچے ایان نے مرغے کو چومتے ہوئے اور روتے ہوئے وکیل کے حوالے کیا۔

وکیل ملک پرویز کا کہنا ہے کہ پولیس نے بچے کے چچا محسن کو کسی اور کیس میں پکڑا اور 9 مئی کے واقعات کا کیس بنا دیا۔

بچے ایان کو اس کے چچا محسن عباس نے پالا ہے، وہ اسے ابو ہی کہتا ہے: وکیل۔ فوٹو جیو نیوز
بچے ایان کو اس کے چچا محسن عباس نے پالا ہے، وہ اسے ابو ہی کہتا ہے: وکیل۔ فوٹو جیو نیوز

وکیل ملک پرویز کے مطابق بچے ایان کو اس کے چچا محسن عباس نے پالا ہے، وہ اسے ابو ہی کہتا ہے۔

مزید خبریں :