پاکستان
16 جنوری ، 2012

محسن شاہ بخاری کاانتقال، سندھ اسمبلی کا اجلاس سوگ میں کل تک ملتوی

کراچی…سندھ اسمبلی کا اجلاس رکن اسمبلی محسن شاہ بخاری کے انتقال کے سوگ میں کل تک ملتوی کردیا گیا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر نثار کھوڑو کی صدارت میں تقریبا ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔اجلاس میں رکن اسمبلی محسن شاہ بخاری ،ارفع کریم اور خانپور میں دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی جس کے بعد اجلاس سید محسن شاہ بخاری کے انتقال کے سوگ میں کل صبح تک ملتوی کردیا گیا۔

مزید خبریں :