Time 20 اگست ، 2023
کھیل

پاک افغان ون ڈے سیریز کیلئے 7 رکنی کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے 22 اگست کو کھیلا جائے گا— فوٹو: فائل
پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے 22 اگست کو کھیلا جائے گا— فوٹو: فائل

پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے 7 رکنی کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے 7 رکنی کمنٹری پینل میں قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل، رمیز  راجا اور ایچ ڈی ایکرمین سمیت ڈیوڈ گرور کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

پاک افغان سیریز کیلئے اعلان کردہ کمنٹری پینل میں ماہاروف، فرہد فدائی اور دویندر کمار کے نام بھی شامل ہیں۔

سیریز کے میزبان افغانستان کی جانب سے شائقین کیلئے مفت داخلے کا اعلان کردیا گیاہے ، تینوں ون ڈے میچز میں فینز بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم جاکر میچ دیکھ سکیں گے— فوٹ: فائل
سیریز کے میزبان افغانستان کی جانب سے شائقین کیلئے مفت داخلے کا اعلان کردیا گیاہے ، تینوں ون ڈے میچز میں فینز بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم جاکر میچ دیکھ سکیں گے— فوٹ: فائل

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سری لنکا میں تین میچز ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے میزبان افغانستان کی جانب سے شائقین کیلئے مفت داخلے کا اعلان کردیا گیا، تینوں ون ڈے میچز میں فینز بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم جاکر میچ دیکھ سکیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے 22 اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 24 اور تیسرا اور سیریز کا آخری ون ڈے میچ 26 اگست کو ہوگا۔

سیریز کے تمام میچز سری لنکا کے ہمبنٹوٹا اور کولمبو اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

مزید خبریں :