06 جنوری ، 2013
لاہور … لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 4ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فضل پارک شاہدرہ میں 5 ڈاکو بارہ دری روڈ پر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے ، اطلاع ملنے پر بیگم کوٹ پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکووٴں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ اس کے 4 ساتھی فرار ہو گئے، زخمی ڈاکو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال پہنچا دی ۔