06 جنوری ، 2013
پشاور … جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قاضی حسین احمد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور دیگر رہنماوٴں نے پشاور سے جاری تعزیتی بیان میں قاضی حسین احمد کی وفات کو سانحہ قرار دیا ہے۔ مولانافضل الرحمن نے قاضی حسین احمد کے بیٹے لقمان قاضی سے فون پر بات بھی کی، اور ان کے والد کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ شیخ امان اللہ اور جے یو آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان مولانا جلیل جان نے بھی قاضی حسین احمد کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔