دنیا
06 جنوری ، 2013

پاک بھارت تعلقات میں امن کی آشا نے اہم کردار ادا کیا، سلمان خورشید

پاک بھارت تعلقات میں امن کی آشا نے اہم کردار ادا کیا، سلمان خورشید

امرتسر … بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں امن کی آشا نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دے تو اس سے جنوبی ایشیا کی معیشت میں بہتری آئے گی۔ بھارتی شہر امرتسر میں سیفما کی آٹھویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کہا کہ کرکٹ پاکستان اور بھارت کو قریب لارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دے دے تو اس سے جنوبی ایشیا کی معیشت میں بہتری آئے گی۔ سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ ان کا خواب ہے کہ جنوبی ایشیا کے عام شہریوں کیلئے ایک دوسرے کے ملکوں میں سفر آسان سے آسان بنایا جائے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ ناشتا ایک ملک میں، دوپہر کا کھانا دوسرے ملک میں اور رات کا کھانا تیسرے ملک میں کھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کیلئے بھی ویزے میں نرمی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری کیلئے نئی دہلی میں ”ساوٴتھ ایشیا“ یونی ورسٹی بنائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :