06 جنوری ، 2013
اورکزئی ایجنسی … اپر اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے 8 شدت پسند ہلاک ہوگئے، کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ ارغنجو میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی، بمباری کے نتیجے میں شدت پسندوں کے 2 ٹھکانے تباہ ہوگئے اور 8 شدت پسند مارے گئے۔ادھر خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ درگئی میں نامعلوم کار سواروں نے قبائلی رہنما سرمیر ، ان کے بیٹے اور ایک ساتھی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ قریب ہی موجود خاتون اور 2افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو جمرود اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔