Time 21 اگست ، 2023
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ: پرویز الہٰی کی رہائی کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل خارج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر  چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل خارج کردی۔

جسٹس وحید خان کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ  نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کے لیے ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ بحال کردیا۔

عدالت کا کہنا ہےکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائےگا۔

خیال رہےکہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے تمام کیسز میں چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی تھی۔

پنجاب حکومت نے سنگل بینچ کے فیصلےکے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

مزید خبریں :