06 جنوری ، 2013
پشاور … پشاور اور گرد ونواح میں کم گیس پریشر کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ پشاور کے علاقے صدر، نوتھیہ، کوٹلہ محسن خان، کوہاٹ روڈ، یونیورسٹی روڈ، حیات آباد اور نواحی علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس کا پریشر کم ہونے سے شہریوں کوذہنی کوفت اور پریشانی کا سامنا ہے۔ صبح ہو تے ہی گیس کا پریشر کم ہو جا تا ہے جس سے خواتین کو گھریلو امور کی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے جبکہ شام کے وقت بھی گیس غائب رہتی ہے۔ دوسری جانب محکمہ سوئی گیس کے مطابق سردیوں میں گیس سکڑنے کے باعث بعض علاقوں میں گیس کا پریشرکم ہوجاتا ہے۔