06 جنوری ، 2013
قندھار … افغانستان کے صوبہ قندھار میں قبائلی عمائدین کے اجلاس کے دوران 2 خود کش حملوں میں 4 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ گورنر قندھار کے ترجمان کے مطابق اسپن بولدک کی کونسل بلڈنگ میں قبائلی عمائدین کا ہفتہ وار اجلاس جاری تھا کہ 2 خود کش حملہ آور اجلاس کے دوران عمارت میں گھسے اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے جبکہ کونسل کی عمارت کے بڑے حصے کوبھی نقصان پہنچا۔