پاکستان
06 جنوری ، 2013

لانگ مارچ کیلئے جانیوالے قافلوں کو سیکیورٹی دینگے، میاں افتخار حسین

لانگ مارچ کیلئے جانیوالے قافلوں کو سیکیورٹی دینگے، میاں افتخار حسین

پشاور … وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ علامہ طاہر القادری کا مطالبہ غیرآئینی ہے اسکے باوجود اگر خیبر پختونخوا سے قافلے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے پنجاب گئے تو ان کو صوبائی حدود میں سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ پشاور میں جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ مولانا طاہر القادری کا پہلے اصلاحات اور پھر انتخابات کا نعرہ غیر آئینی ہے اور اے این پی اس کا کبھی بھی ساتھ نہیں دے گی۔ میاں افتخار نے بتایا کہ اگرعلامہ طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے قافلے پنجاب گئے تو صوبائی حدود میں ان کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کی حکومت نے ماضی میں بھی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو جلسے جلوس کرنے کی اجازت دی اور سیکیورٹی فراہم کی اور جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے لانگ مارچ میں شرکت کرنے کیلئے لاہور یا اسلام آباد جانے والے قافلوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

مزید خبریں :