کھیل
06 جنوری ، 2013

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کا کلین سویپ

 سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کا کلین سویپ

سڈنی… آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے کلین سویپ مکمل کر لیا۔ سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلیانے فتح کیلئے 141رنز کا ہدف پانچ وکٹوں پر حاصل کر کے سیریز میں کلین سویپ مکمل کیا، آسٹریلیاکی جانب سے جیکسن برڈ کو میچ جبکہ آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانیوالے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے چوتھے روز سری لنکا کی پوری ٹیم 278 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، یوں آسٹریلیاکو میچ جیتنے کیلئے 141رنز کا ہدف ملا۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیکسن برڈ اور مچل جانسن نے تین تین جبکہ مچل سٹیرک، پیٹر سڈل اور نیتھن لیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیانے 141رنز کا ہدف42.5اوورز میں پانچ وکٹوں پرحاصل کرلیا۔ سری لنکاکی جانب سے رنگنا ہیرتھ نے تین جبکہ تلکارتنے دلشان اور سرنگا لیکمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کے جیکسن برڈ کو میچ میں سات وکٹیں لینے پر میچ جبکہ مائیکل کلار ک کو سیریز کے دوران بہترین کارکردگی پر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوراڈ دیا گیا۔ آخری اسکور یہ رہا۔ سری لنکا294 اور 278 رنز، آسٹریلیا432 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر، 141 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ۔

مزید خبریں :